الپوری‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

الپوری‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروئی ایس ایچ او تھانہ الپوری فضل الہی، اے ایس ایچ او محمد عارف کی بیلے بابا میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو دھر لیا،پکڑ جانے والے غیر قانونی اسلحہ میں 6 پستول، 7 بندوق اور 40 عدد کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم عبادالرحمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کیخلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تھانہ الپوری میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ الپوری فضل الہی، اے ایس ایچ او محمد عارف کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا جسمیں عوامی تعاؤن ناگزیر ہیں۔علاقے میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بلااشتیال کاروائی کی جائے گی جس سے علاقہ پر امن اور منشیات فری بن جائے گا۔ادھر پولیس ترجمان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہشانگلہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے عوام دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن فیصلہ کن مرحلے میں داخل کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک اعجاز کی وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس افسر کی زیر نگرانی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ الپوری فضل الہی اور اے ایس ایچ او محمد عارف نے ایک کاروائی کے دوران بازار بیلے بابا میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو دھر لیا گیا۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔اس نسبت اے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عباد الرحمان کی دکان سے غیر قانونی اسلحہ جس میں 6 پستول، 7 بندوق اور 40 عدد کارتوس شامل ہیں کو قبضہ پولیس میں کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاملزم کیخلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر تفتیش کی جارہی ہے۔

اسلحہ برآمد

مزید : پشاورصفحہ آخر