ضلع بنوں میں صفائی مہم کا آغاز 23 جنوری سے ہو گا‘ ڈی سی

  ضلع بنوں میں صفائی مہم کا آغاز 23 جنوری سے ہو گا‘ ڈی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن 23 جنوری سے ضلع بنوں میں کلین بنوں کمپئین کے نام سے صفائی مہم شروع کرنے جارہے ہیں مہم 15 دن تک جاری رہے گا. تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 13یونین کونسلز سٹی ون، سٹی ٹو، سٹی تھری،فاطمہ خیل، سوکڑی، ہنجل ڈومیل نارتھ، ساوتھ، بکاخیل، ممند خیل،ککی ون، ککی ٹواور بنوں کینٹ میں صفائی مقابلے ہونگے.اس کمپین کا بنیادی مقصد صفائی کے متعلق عام عوام میں شعور لانا، عوام کو صفائی کی طرف راغب کرنااور صفائی میں انکو شامل کرناہے۔ ڈپٹی کمشنر بنون عطا ء الرحمان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ 23جنوری سے شروع ہونے والا یہ صفائی کمپیئن 15دن جاری رہے گا، اس مہم میں نالیاں، ڈمپر، گندگی کے ڈھیر،، روڈ کے سائیڈ میں پڑی مٹی کو ہٹانا، مختلف سرکاری بلڈنگ کو کلر کرنا، روڈ کے سائیڈ میں بلاک کو کلر کرنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکولوں، ہسپتالوں، بی ایچ یوز، پٹوارخانوں میں صفائی کا یہ عمل جاری رہے گا تاکہ ضلع بنوں کو ایک مرتبہ پھر سے کلین اینڈ گرین بنوں بنایا جائے۔ ڈی سی بنوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مہمات کا بنیادی مقصد لوگوں میں صفائی سے متعلق شعور اور آگہی لانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کو اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے کیونکہ یہ ہم سب کا بنوں ہے اور سب نے اپنے گھر کی طرح بنوں کا خیال رکھنا ہے.۔
صفائی مہم