گھریلو مرغبانی کی تقسیم کا عمل جاری

گھریلو مرغبانی کی تقسیم کا عمل جاری

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گھریلو مرغبانی کی تقسیم کا عمل زور و شور سے جاری ہے، جن لوگوں نے فارم جمع کئے ہیں ان کو اضلاع کی سطح پر مرغبانی کے حوالے سے تقسیم کی جا رہی ہے، کوہاٹ، مردان،صوابی میں یہ تقسیم مکمل ہونے والی ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ، چارسدہ جہاں پر موسم تبدیل ہو رہا ہے میں بھی زور و شور سے جاری ہے اسی طرح تقسیم کا یہ عمل سرد اضلاع میں مارچ کے آخر میں شروع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ یہ تقسیم تمام اضالاع میں متعلقہ ممبران صوبائی اسمبلی کے توسط سے ہو رہی ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب نے کہا کہ وزیر لائیو سٹاک و زراعت محب اللہ خان، سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک محمد اسرار خان اور ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر شیر محمد کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوشوں کی بدولت شروع کردہ اس گھریلو مرغبانی کے منصوبے سے صوبے کے غریب عوام نہ صرف بھر پور استفادہ حاصل کر رہے ہیں بلکہ کسی حد تک اپنے لئے روزگار بھی حاصل کر رہے ہیں۔

مرغبانی

مزید : پشاورصفحہ آخر