رستم‘ انڈر 19 والی بال چمپئن شپ کل ہو گی
رستم(نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ سپورٹس مردان کے زیر نگرانی شروع ہونے والی انڈر 19والی بال ٹورنامنٹ کے لئے تحصیل رستم کے ٹیم کے انتخا ب کیلئے ٹرائلز 21جنوری بروز منگل کو صبح گیارہ بجے رستم کے سیلاب والی بال کلب کے گراونڈ میں منعقد کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس افیسر ابزار نے ٹرائلز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت فارم (ب)،شناختی کارڈ،ایک عدد تصویر اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ کٹ میں ٹرائلز میں شرکت یقینی بنائیں،سیلاب والی بال کلب رستم کے صدر شادعلی بابو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردان ڈویژن کی سطح پر ہونے والے انڈر19والی بال چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ضلع مردان کے تمام تحصیلوں کے ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان مقابلوں میں شرکت کیلئے تحصیل رستم کی ٹیم بھی شرکت کریں گی جس کیلئے سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے چیرمین سیلاب والی بال کلب کے صدر شادعلی بابو،جبکہ ان کے ہمراہ کوچ بخت تاج خان، انور کاکا،مبارک علی اور عثمان باچہ شامل ہے ڈویژنل سپورٹس افیسر نے کہا کہ انڈر19والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد صوبائی حکومت کی طرف سے بہترین کاوش ہے اس سے ہمیں اچھے کھلاڑی میسر ائیں گے جو مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔
والی بال