بجلی چوروں،نادہندگان کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ فدا محسود

    بجلی چوروں،نادہندگان کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ فدا محسود

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)واپڈاایکسین لکی مروت فدامحسودنے کہاہے کہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے شہری بجلی کے استعمال کوقانونی طریقے سے یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزاپنے دفترمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ واپڈاقومی ادارہ ہے اوراس کی حفاظت نہ صرف حکومت کا فرض ہے بلکہ شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے اُنہوں نے کہاکہ واپڈاپیسکولکی مروت نے ضلع بھرمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اوریہ آخری حدتک جاری رہے گا اُنہوں نے بجلی صارفین کومتنبہ کیاکہ غیرقانونی طر یقو ں سے بجلی کے استعمال سے گریزکریں اوربجلی کے استعمال کوقانو نی طر یقے سے یقینی بنا ئیں اسی طرح بجلی نادہندگان اپنے بقایاجات کوبروقت اداکرے جس سے نہ صرف قومی ادارہ خسارے سے بچ جائے گابلکہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گااُنہوں نے کہاکہ شہری اور دیہی علاقوں کی بجلی صارفین جوغیرقانونی طریقے سے بجلی استعمال کرتے ہیں اُن کوچاہئے کہ بجلی میٹرلگائیں اوربجلی قانونی طریقے سے استعمال کریں اُنہوں نے کہاکہ واپڈاکے اعلیٰ حکام کی جانب سے واضح احکامات ہے کہ جن علاقوں کی بجلی صارفین بجلی کوغیرقانونی طریقے استعمال کرتے ہیں یا اُن علاقوں کوبجلی کاٹ دی جائے اُنہوں نے بجلی صارفین پرزوردیاکہ اپنے ذمے بقایاجات کوجلدازجلداداکریں تاکہ قومی ادارہ خسارے بچ جائے۔

فدا محسود

مزید : پشاورصفحہ آخر