رستم‘ معذور افراد کی وفد کا حاجی سردار خان سے ملاقات

رستم‘ معذور افراد کی وفد کا حاجی سردار خان سے ملاقات

  



رستم (تحصیل رپورٹر) تحصیل تخت بھائی کے علاقہ بسم اللہ کالونی حجرہ سردارخان میں تحصیل تخت بھائی کے تیس اسپیشل پرسن پر مشتمل وفد نے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی سردار خان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران معذور افراد نے بتایا کہ معاشرے میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے حکومت کی طرف سے دو فیصد کوٹہ پر بھی کارروائی نہیں ہو رہی معاشرے میں معذور افراد قسم قسم مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں حاجی سردار خان نے انہیں اپنی جانب سے مکمل تعاون اور حکام بالا تک آواز پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر حسب استطاعت والے اپنے ارد گرد معذور افراد پر نظر رکھیں اور ان کی روزمرہ ضروریات کو پورا کریں سردار خان نے اپنے حجرے میں اسپیشل پرسن کے فلاح و بہبود کیلئے ایک تنظیم بنائی جن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار نوجوان شامل کرلئے گئے حاجی سردار خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد معذور افراد کے لئے وظیفہ اور ملازمتوں میں کوٹہ پروگرام کے تحت عملی اقدامات اٹھائیں۔

ملاقات

مزید : پشاورصفحہ آخر