مقامی روزنامہ کے کارکن کے گھر آتشزدگی‘ قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

      مقامی روزنامہ کے کارکن کے گھر آتشزدگی‘ قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

  



پشاور(سٹی رپورٹر) گنج چوک میں واقع گلفام ہاؤس میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے گھر کے دو کمروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو گنج چوک کے رہائشی و مقامی روزنامے کے فوٹو گرافر ذیشان لیاقت کے گھر میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں پورے گھر کے دو کمروں کو لپیٹ میں لے لیا اور جس کے باعث گھر میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان‘ 25 تولے تلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقد جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کارروائیاں شروع کیں اور گھر میں لگی آپ پر قابو پا کر گھر کو مزید نقصان پہنچنے سے بچالیا۔

آتشزدگی

مزید : پشاورصفحہ آخر