اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال کا مختلف بازاروں کا معائنہ‘ 3 سٹور سیل

  اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال کا مختلف بازاروں کا معائنہ‘ 3 سٹور سیل

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال اسسٹنٹ کمشنرز نوشہرہ جہا نگیرہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے مختلف بازاروں میں کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی نوشہرہ,اکوڑہ خٹک, پبی اور جہانگیرہ بازاروں میں تمام آٹا ڈیلروں کے یونٹس چیک کر کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 37 سٹورز کو چیک کیا۔ ریٹ کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر تین سٹورز کو سیل کر دیا گیا یاد رہیے کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ روزانہ کی بنیاد پر 6 ہزار آٹے کے تھیلے ضلع کے مختلف مقامات پر سبسڈائیز ریٹ پر 800 روپے فی 20 کلو گرام تھیلہ تقسیم کر رہے ہیں۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔

سٹور سیل

مزید : پشاورصفحہ آخر