لنڈیکوتل بازار کی انتخامات مکمل‘ جعفر علی شنواری صدر منتخب

  لنڈیکوتل بازار کی انتخامات مکمل‘ جعفر علی شنواری صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع خیبر (بیورورپورٹ) لنڈی کوتل بازار تاجر برادری کے صدارتی انتخابات مکمل جعفرعلی شینواری لنڈی کوتل بازار کے تاجر برادری کے صدر منتخب ہوگئے، لنڈی کوتل بازار میں تاجروں نے جعفر علی شینواری کا پرتپاک استقبال کیا، لنڈی کوتل بازار کے تاجر برادری کے انتخابت مکمل ہوگئے الیکشن نتائج کے مطابق جعفر شینواری نے کانٹے دار مقابلے میں صفی اللہ شینواری کو کانٹے دار مقابلے میں چار ووٹوں سے شکست دے دی جعفر شینواری کل 13 حلقوں پر 471 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ اسی طرح صفی اللہ نے 467 ووٹ لیکر دوسری اورسلمان نے 364 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی لنڈی کوتل بازار کے تاجر یونین میں کل 2159 ووٹ پول ہوئے جن میں 62 ووٹ ناقابل شمار قرار پائے، جعفر شینواری نے اپنے بیان میں کہ وہ اس انتخابات مین تمام تاجر برادری کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا اور انہیں اس قابل بنایا کہ وہ تاجر برادری کے رہنمائی کر سکے ان کا کہنا تھا کہ وہ لنڈی کوتل کے تاریخی بازار کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہینگے واضح رہے کہ یہ انتخابات دو سالہ مدت کیلئے منعقد کئے جاتے ہیں جسکے نتیجے میں صدر دو سالہ مدت کیلئے تاجر برادری یونین کی رہنمائی کرتے ہیں اس انتخابی عمل مین کل 6امیدواروں نے حصہ لیا خیبر پولیس فورس نے سیکورٹی کے تمام انتظامات کئے تھے
انتخابات مکمل