سرائے نورنگ‘ اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی‘ غیر معیاری دودھ تلف

سرائے نورنگ‘ اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی‘ غیر معیاری دودھ تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سجاد احمد اوراے سی لکی مروت کی مشترکہ کاروائی کے دوران اشیائے خوردونوش سے متعلق دکانوں کی چیکنگ کی،چیکنگ کے دوران ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمدکر کے کاروائی کی گئی اور دودھ کے متعدد نمونے لئے گئے جن میں کچھ سیمپل فیل ہوئے،جن دکانداروں کے دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہوئے ان سے دودھ قبضے میں لے کر موقع پر تلف کر دیا گیالکی مروت میں فوڈ اتھارٹی کے آپریشن پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں ڈویژن ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کو ضلع لکی مروت کی عوام کی طرف سے خوراک سے متعلق کافی شکایات موصول ہوئیں جس پر مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی اور کاروائی کی،ڈپٹی ڈائریکٹر کامزید کہناتھا کہ لکی مروت کے عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورکاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے۔
دودھ تلف