شانگلہ‘ پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  شانگلہ‘ پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ چکیسر پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد۔عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ(ڈی ایس بی) تحصیل چکیسر پولیس چکیسر کے اہلکاروں کی موثر اطلاعات کی بنیاد پر پولیس چوکی کے ساتھ کامیاب کاروائی منشیات فروش سہیل محمد ولد محمد ظاہر سکنہ تالون چکیسر سے ایک کلو سات سو گرام چرس بر آمد کیے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ چکیسر میں حوالات میں بند کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

منشیات برآمد

مزید : پشاورصفحہ آخر