سرائے نورنگ‘ کنڈاکلچر کے خلاف آپریشن‘ 5 افراد دھر لئے گئے

  سرائے نورنگ‘ کنڈاکلچر کے خلاف آپریشن‘ 5 افراد دھر لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) واپڈاایس ڈی او نورنگ عمران مروت کا کنڈا کلچر کے خلاف نورنگ بازار میں مختلف جگہوں پر آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد گرفتار کرکے نورنگ پولیس کے حوالے کردیا‘تفصیلات کے مطابق واپڈاایس ڈی او نورنگ عمران مروت بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نورنگ کے مختلف جگہوں پربجلی کی چوری پکڑی گئی جس پراُنہوں نے پانچ افرادکوگرفتارکرکے نورنگ پولیس کے حوالے کردیااُنہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ اس وقت بیشتر صارفین غیرقانونی طریقے سے بجلی استعمال کر رہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ بل کی ادائیگی میں بھی غفلت سے کام لیتے ہیں جس کے باعث محکمے کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ا انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بلوں کی ادائیگی یقینی بنائے اور غیر قانونی طریقوں سے بجلی کا استعمال ترک کر دیں پھر علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان ختم ہو جائے گااُنہوں نے مزیدکہاکہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث محکمے کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خسارے پر قابو پانے کے لئے مجبوراً بجلی لوڈشیڈنگ کرنی پڑتی ہے صارفین بلوں کی ادائیگی یا بروقت یقینی بنائے اور غیر قانونی طریقوں سے بجلی کا استعمال ترک کریں گے تو لوڈشیڈنگ کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
کنڈا کلچر