سٹی پٹرولنگ فورس نے خود کو صحافی ظاہر کرنیوالا جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا

  سٹی پٹرولنگ فورس نے خود کو صحافی ظاہر کرنیوالا جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) سٹی پیٹرولنگ فورس نے تھانہ تہکال کی حدود میں جعلی صحافی کو گرفتار کر لیا، ملزم خود کومیڈیا کا چیف ایڈیٹر ظاہر کرتا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے میڈیا کا جعلی سروس کارڈ برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو تھانہ تہکال پولیس کے حوالہ کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان کی سربراہی میں سٹی پٹرولنگ فورس کے اہلکار تھانہ تہکال کی حدود میں چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو چیکنگ کی غرض سے روک کر نام و پتہ بتانے پر اس نے خود کو میڈیا سے وابسطہ ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں کو میڈیا سروس کارڈ دپیش کیا جو کہ دریا فت کر نے پر وہ میڈیا سر وس کارڈ جعلی ثابت ہوگیا جس پر ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان نے ایکشن لیتے ہوئے خود کو میڈیا کا چیف ایڈیٹر ظاہر کرنے والے ملزم خا دم حسین ولد سید رسول سکنہ ملازئی کو گرفتار کر لیاجس کے قبضہ سے جعلی میڈیا سروس کارڈز برآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

جعلی صحافی

مزید : پشاورصفحہ آخر