ڈیرہ‘ خود کو سرکاری ملازمین ظاہر کرنے والا گروپ گرفتار

  ڈیرہ‘ خود کو سرکاری ملازمین ظاہر کرنے والا گروپ گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،خود کو سرکاری ایجنسیوں کے ملازمین ظاہر کر کے لوگوں سے رقم لوٹنے والا5رکنی گروہ گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔ تصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر کے ترجمان کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور انسداد جرائم کے لیے موثر ناکہ بندیاں قائم کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔چیکنگ کے تسلسل میں تاج پلازہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی فضل الرحیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دروان ناکہ بندی فلائنگ کوچ نمبر4325سے 5مشکوک افراد کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان نے فلائنگ کوچ پر سرخ لائٹ لگائی ہوئی تھی۔گرفتار ملزمان اپنے خود کو ایجنسی کے سرکاری ملازمین ظاہر کرکے عوام کو دھوکہ و فراڈ سے رقم بٹورتے تھے۔گرفتار ملزمان میں فیصل،نور الدین،فیاض اللہ،سردار اور نور محمد سکنائے نوشہرہ شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13پستول،12میگزین اور 20کارتوس برآمد کرلئے۔ سٹی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گروپ گرفتار

مزید : پشاورصفحہ آخر