جمرودعلی مسجدمیں مٹی کا تودہ گرنے سے دو افرادجاں بحق
جمرود(این این آئی) جمرود کے علاقہ علی مسجدمیں مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ علی مشجد میں لالہ کنڈاو گاوں میں پیش آیا جہاں مالک مکان نورمت اورمزدور شاہد نامی افراد تہہ خانہ کھودنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ان پر مٹی کا تودہ آگرا جس کے باعث دونوں مٹی تلے دب گئے جس کے بعد ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کا آغاز کیا اور جائے وقوعہ سے دونوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔
جمرود مٹی تودہ