منشیات، نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  منشیات، نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  



پشاور،صوابی(کرائمز رپورٹر+بیورورپورٹ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سے بھرا کوچ کو تحویل میں لے لیا،کارروائی کے دوران بر آمدہونے والے مختلف سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم آفیسر کے حوالاکر دیا گیا ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ پہاڑی پورہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی اور ایس آئی صابر خان نے رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران غیر ملکی مختلف سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی کپڑے،سوفہ سیٹ،زنانہ چادر وغیرہ سے بھرا کوچ تحویل میں لے لیا، کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے جس کے دوران بر آمدہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم آفیسرعبد اللہ وڑائچ کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے باڑہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے کوچ کی تلاشی لینے پر مختلف قسم کی غیر ملکی اشیاء برآمد کر لیا، تمام برآمد شدہ سامان ضروری کاروائی کے بعد مزید کاروائی کی خاطر متعلقہ ادارے کے آفیسر منزعلی خان کے حوالے کر دیا گیا۔علاوہ ازیں چھوٹا لاہور پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور چرس موٹر کار کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ چھوٹا لاہور نے صوابی جہانگیرہ روڈ پر ناکہ بندی کر دی اس دوران اس موٹر کار کو جہانگیرہ کی جانب سے صوابی آرہی تھی کو روکا تلاشی لینے پر کار کے خفیہ خانوں سے 242بوتل شراب اور 3202گرام چرس بر آمد کر کے ڈرائیور کلیم اللہ سکنہ جمرود خیبر ایجنسی کو حراست میں لے لیا پولیس نے کار اور منشیات کو قبضے میں لے کر منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق ملزم منشیات براستہ جہانگیرہ صوابی روڈ پشاور اسلام اباد موٹر وے کے راستے پر پنجاب سمگل کر رہے تھے۔

سمگلنگ ناکام

مزید : پشاورصفحہ آخر