رستم‘ بالائی منزل سے گرنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

  رستم‘ بالائی منزل سے گرنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

  



رستم(تحصیل رپورٹر)رستم چینہ کلے میں مکان کے بالائی منزل سے گرنے والا 28 سالہ امین اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چینہ کلے کے رہائشی امین اللہ اپنے نئے گھر کی دوسری منزل کے چھت کو پانی دے رہاتھا اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور نیچے جا گرا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے انہیں انتہائی تشویشناک خالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا لیکن وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فانی دنیا سے رخصت ہوگیا۔

دم توڑ گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر