ضلع ملاکنڈ میں موجود 93بندو بستی پٹواریان کی خالی آسامیوں کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد

      ضلع ملاکنڈ میں موجود 93بندو بستی پٹواریان کی خالی آسامیوں کیلئے تحریری ...

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) محکمہ مال کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں موجود 93بندوبستی پٹواریان کی خالی آسامیوں کیلئے اتوار کے روز ریونیو اکیڈمی۔فیز تھری چوک حیات آباد پشاور میں تحریری امتحان زیر سرپرستی فضل اکبر خان ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پر امن طریقے سے انعقاد کیا گیا۔اس امتحان میں تقریباً تین سو امیدواروں نے حصہ لیا۔اس امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے جلد ہی اطلاع کی جائے گی۔

امتحان کا انعقاد

مزید : پشاورصفحہ آخر