گیس سے محروم علاقوں کو آئندہ ماہ کنکشن دے دیئے جائینگے: عبد الکریم

  گیس سے محروم علاقوں کو آئندہ ماہ کنکشن دے دیئے جائینگے: عبد الکریم

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ تورڈھیرشہرسمیت حلقہ پی کے 45 صوابی میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم یونین کونسلوں میں انشااللہ اگلے ماہ سوئی گیس کنکشن دینے کاعمل شروع ہوجائیگاپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے سوئی گیس کی فراہمی کا جو وعدہ کررکھا تھا وہ وعدہ نبھاتے ہوئے ماہ فروری میں اُسے انشااللہ عملی جامہ پہنادیا جائیگا وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پرہفتہ وار پبلک ڈے کے موقع پر تحصیل لاہور پریس کلب کے صدربابولاجبرخان،جنرل سیکرٹری محمدسیار اوردیگر کارکن صحافیوں انوارالحق، استخاراحمداورظفراقبال سائل پر مشتمل وفد سے ایک ملاقات میں گفتگوکررہے تھے اس موقع پرانہوں نے صحافیوں کے وفدکو یہ بھی یقین دلایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صحافیوں کے مسائل پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے انشااللہ صحافیوں کو بھی ہرممکن سہولت دینے کیلئے کوشاں ہیں عبدالکریم خان کامزیدکہنا تھاکہ قوم سے کئے گئے تمام وعدے دھیرے دھیرے پورے کئے جارہے ہیں انکاکہنا تھاکہ میرے حلقہ نیابت میں بہت سارے یونین کونسلوں میں گیس پائپ لائن بچھائی جاچکی ہیں جبکہ بعض جگہوں پر گیس پائپ لائن بچھانے کاکام تیزی سے جاری ہے عوام مخالفین کے پرپیگنڈوں پر کان نہ دھرے انشااللہ سوئی گیس کی سہولت سے کوئی یونین کونسل محروم نہیں رہے گا پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلیوں پر عوام نے جس بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے انشااللہ اُسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا سپیکراسد قیصر کی بھی یہی کوشش ہے کہ حکومت کے احتتام تک صوابی ایک ماڈل ضلع بناکے دم لیاجائے۔

عبدالکریم

مزید : پشاورصفحہ آخر