پناہ گاہوں کے قیام سے غریبوں کو سہولت ملی ہے‘ شاہد علی شاہ

پناہ گاہوں کے قیام سے غریبوں کو سہولت ملی ہے‘ شاہد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ کینٹ مسافروں اورغریب و نادار شہریوں کے لئے پناہ گاہ کی قیام سے مسافر اور غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں اور پناہ گاہ میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اورضلع نوشہرہ کو ترقیافتہ اور خوبصورت بنانے کیلئے ماسٹر پلان تیار کر دیا گیا ہے جس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ضلع نوشہرہ کے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ نوشہرہ کی ترقی و خوشحالی میں تعاون کرکے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی گیٹ وئے ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے اس لئے نوشہرہ ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ اس ضلع کی ترقی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں اور تعلیم، صحت سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی سہولیات عوام کے دسترس میں ہوں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے سرکاری محکمے اور ملازمین عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر نوشہرہ کے عوام کی مورال بلند کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں کیونکہ کسی بھی سرکاری اہلکار کا اولین مقصد عوام خدمت ہونا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز ضلع نوشہرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ایمانداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں کیونکہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
شاہد علی شاہ