خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانا وقت کی ضرورت ہے،شہلا رضا

خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانا وقت کی ضرورت ہے،شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین کی حفاظت کیلئے سندھ حکومت نے متعدد قانون سازی کی جس سے خواتین بھرپور فائدہ حاصل کررہی ہیں۔ معاشرے کے ہر طبقے کو ان قوانین پر عمل درآمد کے لیے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے تحت شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہلا رضا نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس ضمن میں موجودہ سندھ حکومت نے ویمین اکنامک امپاور مینٹ کونسل بنائی جس میں سول سوسائٹی سمیت انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پاورٹی ریڈکشن پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت صوبے کی خواتین بھرپور فائدہ حاصل کر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بھی مسائل کی بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تھر کی عورت ڈاکٹر، انجینیر، مڈوائف، ٹرک ڈرائیور اور دیگر شعبے میں صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھربور کردار ادا کررہیں ہیں۔
شہلا رضا