ڈیرہ پولیس کی سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈیرہ پولیس کی سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ پولیس نے عوامی فلاحی خدمات کے حوالے سے سال2019؁ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے عوامی فلاحی خدمات کے حوالے سے سال2019؁ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ پولیس آپ کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے، شہریوں کی عزت نفس کی باہمی رواداری، شائستہ رویوں کے فروغ اور عوام کے بہتر مفاد میں پولیس ایکٹ 2017؁ء کے تمام نکات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔ ڈیرہ پولیس اپنی بہترین پیشہ وارانہ پولیسنگ کے سلسلہ میں جامع اصلاحات کی بدولت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں شہریوں کو وابستہ معاملات میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ جو کہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کے حصول میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔ جاری ہونے والی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019؁ء میں DRCمیں 86مکانات و اراضیات، 124 گھریلو جھگڑے اور67متفرق سمیت کل 339درخواستیں موصول ہوئیں جس پرDRC نے 323پر فیصلہ کیا۔پولیس اسسٹنس لائنز) (PALپر 5756رجسٹریشن کرایہ داران، 4048پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹس،957 گمشدگی کی رپورٹس،82قانونی رائے،34گمشدگی برائے اطفال،14وہیکل ویری فیکشن اور6335گمشدگی برائے سامان کے لیے 16226افرادنے رجوع کیا جو کہ تمام مستفید ہوئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل پر 4203شکایات موصول ہوئیں جس پر ڈسڑکٹ کمپلینٹ آفیسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 3694شکایات کو نمٹایا۔

کارکردگی رپورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر