شانگلہ میں سردی کی شدت برقرار‘ نظام زندگی مفلوج

  شانگلہ میں سردی کی شدت برقرار‘ نظام زندگی مفلوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(آفتاب حسین) شانگلہ میں خشک سردی کی شدیدبر قرار،خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی سخت متاثر۔بجلی نظام بحال نہ ہوسکا۔برف جمنے سے مین شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ شانگلہ کے داخلی راستوں شانگلہ ٹاپ تا الپوری تا کروڑہ،شانگلہ ٹاپ تا خوازہ خیلہ سمیت ضلعے کی اندرونی سڑکیں پانچویں روز بھی منجمد رہیں۔ لوگوں کی امد و رفت میں مشکلات بڑھ گئیں، گھنٹہ کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔ ضلعی انتظامیاں،متعلقہ ٹھیکیدار اور محکموں کی غفلت کے باعث سڑکوں کی صفائی درست نہ ہونے کی وجہ سے موسم صاف ہوتے ہی تمام رابطہ سڑکوں پر برف جم گئی، ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور ٹھیکیداران غائب رہیں۔ناغا الپوری کے مقام پر ڈھیرئی،شانگلہ ٹاپ،کنڈوسر چکیسر،یخ تنگے سمیت دیگر سڑکوں کی صفائی درست نہ ہونے کی وجہ سے برف جمنے سے شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہیں۔شانگلہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار، منتخب نمائندے اپنے حلقوں کی مسا ئل سے بے خبر انتظامیاں،متعلقہ ٹھیکیدار اور محکموں کی غفلت کے باعث۔ شانگلہ میں ہونے والی شدید برفباری کے بعدپانچویں روز بھی نظام زندگی شدید متاثر رہی۔ متعدد علاقوں میں واپڈا بجلی نظام مکمل طور پر ناکارہ جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کو عارضی طور پر بجلی کی ترسیل بحال کی گئی تا ہم پانچویں روز بھی رات سے ائندہ دن کے عصر تک بجلی کی ترسیل بند رہتی ہیں۔ بجلی بندش مسئلہ لائن میں نہیں بلکہ گریڈ سٹیشن میں ہیں،ایس ڈی او واپڈا کی وضاحت۔شدید برف باری کے بعد پانچویں روز بھی مین شاہراؤں پر برف جمنے کے ساتھ ساتھ کہیں بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند بڑی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ شانگلہ مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام۔ عوامی حلقے سراپاں احتجاج بن گئے۔۔
سردی کی شدت