ریاستیں جادو اور ٹونے سے نہیں چلتیں، پروفیسرساجد میر
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر اور سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ریاستیں جادو اور ٹونے سے نہیں چلتیں۔ ملک میں آٹے کے بحران اور مہنگائی کے طوفان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نے عوام پر ظلم ڈھانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والوں کو اقتدار کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سینیٹر حافظ عبدالکریم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کیا تھا۔ تقریب میں حافظ ابتسام الٰہی ظہیر‘ مولانا نعیم بٹ‘ حافظ عبدالستار حامد‘ ڈاکٹر محمد حماد لکھوی‘ ڈاکٹر عبدالغفور راشد‘ مفتی مبشر احمد ربانی‘ علامہ ریاض الرحمن یزدانی‘ حافظ محمد شریف‘ حافظ مسعود عالم‘ ڈاکٹر ابراہیم مراد یو ایم ٹی،برطانیہ سے آئے مہمان مولانا شریف اللہ شاہد‘ چوہدری محمد اسحاق‘ قاری صہیب میر محمدی‘ حاجی عبدالرزاق‘ حافظ معتصم الٰہی ظہیر‘ حافظ ہشام الٰہی ظہیر‘ محمد علی یزدانی‘ ملک محمد سلیمان منگلہ ودیگر شریک تھے۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر علامہ ساجد میر نے حافظ عبدالکریم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔