ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہر جگہ دستیاب ہے، سعدیہ سہیل رانا

ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہر جگہ دستیاب ہے، سعدیہ سہیل رانا

  



لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، آٹا ہر جگہ موجود ہے۔ اپوزیشن جماعتیں پراپیگنڈا کر کے سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک بحرانوں کے گرداب سے نکل رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملکی اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ عمران خان کی دانشمندانہ قیادت نے پوری دنیا پر سحر طاری کر دیا ہے۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عمران خان جیسی شخصیت ہی موزوں ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1