پانچ سال تک عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے، ڈاکٹر سیمی بخاری

پانچ سال تک عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے، ڈاکٹر سیمی بخاری

  



لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے‘ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا رہے ہیں‘مہنگائی اور غر بت جیسے مسائل کو بھی جڑوں سے ختم کر یں گے۔ وہ اتوار کے روز تحریک انصاف کینٹ ٹاؤن کے صدر جاوید ضمیر اور سیکرٹری جنرل رانا وسیم سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رانا اختر حسین‘تحر یک انصاف کی خاتون رکن ثروت گوہر‘مقدسہ ایاز‘پرویز اے شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران لاہور کینٹ میں پارٹی کی تنظیم سازی سمیت دیگر امور کے بارے میں مشاورت کی گئی اس موقعہ پرگفتگو کے دوران ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحر یک انصاف کو ہر گلی محلے میں بھی مضبوط کر نا ہے جسکے لیے کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تمام فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آئے روز کی ڈرامہ بازیوں سے حکومت کو کوئی خطر نہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی اور عام انتخابات بھی اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن عوام یقین رکھے تحر یک انصاف کی حکومت ہی عوام کو تمام مسائل سے نجات دلائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1