عوامی رکشہ یونین کی مہنگائی اور بدامنی کیخلاف احتجاجی ریلی

عوامی رکشہ یونین کی مہنگائی اور بدامنی کیخلاف احتجاجی ریلی

  



لاہور(پ ر)عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ ملک میں جان لیوا مہنگائی حکومت کی نا اہلی اور اپوزیشن کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔ ملک میں بے روزگاری عام ہو چکی ہے اشیا ء ضروریہ آٹا، چینی، گھی، بجلی، پانی، گیس، پٹرول، ایل پی جی،دودھ،ادویات، سبزیاں، دالیں حتیٰ کہ کفن بھی مہنگا ہو چکا ہے۔غریب کا تو مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے وحدت روڈ پر پیکھے وال موڑ سے بنک سٹاپ تک مہنگائی، بدامنی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناکامی اور بھتہ خوری کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیور، عوامی پاسبان کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مجید غوری کا کہنا تھا عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب مہنگائی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر نا صرف مظاہرے کیئے جائیں گے بلکہ 26جنوری کو ٹھوکر نیاز بیگ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک نکالی جانے والی مہنگائی کے خلاف ریلی میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین عوامی رکشہ یونین عوامی وپاسبان مجید غوری نے شرکاء میں آٹا بھی تقسیم کیا۔مظاہرہ تین گھنٹے جاری رہا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1