شادمان اتوار بازار میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ،آلو پالک،بینگن گھیا کدو مہنگے ٹماٹر اور لہسن کی قیمتیں برقرار

شادمان اتوار بازار میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ،آلو پالک،بینگن گھیا کدو مہنگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) شادمان اتوار بازار میں قیمتوں کا اْتار چڑھاؤ برقرار، آلو، پالک، بینگن، گھیا کدو مزید مہنگے ہو گئے۔دوسری جانب ٹماٹر، لہسن، ادرک، گوبھی، ساگ کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی ہے۔ گزشتہ اتوار کے مقابلے میں دو روپے اضافہ کے بعد ریٹ لسٹ میں آلو 39 سے 41 روپے کلو ہو گیا ہے۔ پالک تین روپے اضافے کیساتھ 35 روپے کلو ہو گئی۔ ٹماٹر 100 روپے، لہسن 265 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ خریداری کیلئے آئے شہری مایوس ہو کر لوٹنے لگے۔اتوار بازار میں آلو 41، پیاز49، لہسن 270، ادراک295، بیگن 95روپے، ٹماٹر80روپے، پالک 35، کریلے 120، مونگرے75، لیموں 60، میتھی 40، بند گوبی 50، پھول گوبی 45، گھیا کدو 10شلجم 30، سبز مرچ 140، اروی90بھنڈی 115مٹر130 مولی 15کے حساب سے فروخت ہو رہی تھیں، شادمان اتوار بازار میں پھلوں کے ریٹس سیب کالا کولو95، بیر70روپے، کیلا 110 روپے درجن، ناریل 150روپے، خربوزہ65، سنگاڑے 80،فروٹر 115، کینو 115روپے، مالٹا 90، سیب امری104، مکئی کے سٹے 14، مسمی 90، امرود60، گریپ فروٹ 20، انار قندھاری 170، کھجور 210، پپیتا115، شکرقندی 50روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی تھیں۔