تبدیلی سرکار اب عوام پر عذاب سرکار بن چکی ہے، اشرف بھٹی
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پنجاب میں آٹے کے بحران پر قابو نہ پانے کی وجہ سے وزیر خوراک پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ تبدیلی سرکار عوام کے لئے ایک باقاعدہ عذاب والی سرکار بن چکی ہے۔ پنجاب میں آٹے کا بحران حکومتی کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے ایک مخصوص مافیا کو نوازنے کیلئے پنجاب میں آٹا نایاب کیا گیا ہے شہر ی مہنگے داموں بلیک میں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی رٹ کہی نظر نہیں آرہی ہوشربا مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ ساتھ وزیرخوراک پنجاب بھی گزشتہ سولہ ماہ سے مسلسل لاپتہ ہیں پنجاب میں تمام ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں لیکن وزیر اعلی پنجاب اور ان کے وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری منظر عام سے غائب ہیں۔
س تمام مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خوراک ہیں جن کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہنگائی کا سیلاب آرہا ہے اس لئے ضرروت اس امر کی ہے کہ یہ لوگ اپنی ناکامیاں اور کوتاہیاں تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔