حکومت نے قرضے لیکر معاشی صورتحال مزید خراب کررہی ہے، سید حسن مرتضیٰ

حکومت نے قرضے لیکر معاشی صورتحال مزید خراب کررہی ہے، سید حسن مرتضیٰ

  



لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نے پرانا قرضہ واپس کرنے کے لئے مارکیٹ سے309ارب کا نیا قرض لے لیا ہے، حکومت کس کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے، ایک طرف حکومت معاشی خوشحالی کے خواب دیکھا رہی ہے تو دوسری طرف قرض لے کر معاشی صورتحال خراب کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت قرض اتارنے کے لئے مزید قرضہ لینے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مصنوعی طریقہ سے اضافہ جیسا گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔

، اس خطر ناک کھیل سے معاشی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ملک میں معاشی بحران عروج پر پہنچ چکا ہے، معاشی توازن بگڑ چکا ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں،حکمرانوں نے کوئی ایسا مثبت قدم نہیں اٹھایا جس سے معاشی صورت حال بہتر ہوسکے، ہر طرف افراتفری کی صورت حال ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل افراد ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں، عدم اعتماد کی فضا ملک بھر میں قائم ہوچکی ہے، عوام کی مشکلات کی کسی کو پروا نہیں ہے، وزیر اعلی پنجاب خاموشی تماشائی ہیں،پنجاب میں تو ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، ایک شعبہ میں بھی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے، عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1