یوسی 89 کے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے، شکیل بلوچ

یوسی 89 کے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے، شکیل بلوچ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)عوامی یوتھ لاہور کے رہنما شکیل بلوچ نے میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر یوسی 89نواں کوٹ کا دورہ کیا۔ اہل علاقہ نے اس موقع پر ناقص سیوریج اور واٹرسپلائی کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا علاقہ میں سیوریج لائن واٹر سپلائی کوتبدیل کیا جائے اور سڑک تعمیر ومرمت کی جائے۔شکیل بلوچ نے کہا حماداظہرکی قیادت میں میاں اسلم اقبال کی ہدایات پر علاقہ کے مسائل کوترجیحی بنیاد پرحل کریں گے۔ اس موقع پر طارق حنیف،آصف جماعت، زوہیب حیدر،بہادر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1