قبضہ مافیا کا سرکاری افسران پر حملہ، اراضی واگزار کروانے سے روک دیا

قبضہ مافیا کا سرکاری افسران پر حملہ، اراضی واگزار کروانے سے روک دیا

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)عمران خان کی سرکاری املاک کو قبضہ مافیاسے واگزار کروانے کی ہدایات کو شرپسند عناصر نے ناکام بنا دیا۔شالیمار ٹاؤن میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروانے والے سرکاری افسران پر حملہ کردیا۔سرکاری اراضی پر قابض افراد نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت سرکاری افسران و اہلکاروں کو فرائض منصبی سرانجام دینے سے روک دیا۔ہربنس پورہ میں شرپسند قبضہ مافیا کی وجہ سے سرکاری اراضی واگزار نہ کروائی جا سکی۔میاں ریحان، میاں منشاء، اکبر علی، باؤ رضوان، محمد رضوان، قدیر، میان سعید نے سرکاری اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ملزمان نے سرکاری ٹیم کو روکنے کیلئے مساجد۔مین اعلانات کیے، سوشل میڈیا پر بھی شر پھیلایا۔شرپسند عناصر نے ٹایر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ اور قبضہ واگزار کروانے سے روک دیا۔ریونیو آفیسر محمد اسماعیل شاہد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1