تحریک انصاف و ایم کیو ایم کا اتحاد کبھی کامیاب نہیں ہو گا،تیمور علی مہر

تحریک انصاف و ایم کیو ایم کا اتحاد کبھی کامیاب نہیں ہو گا،تیمور علی مہر

  



لاہور(پ ر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کا زبردستی اتحاد کبھی کامیاب نہیں ہو گا بلکہ بہت جلد اس کا اختتام ہوگا۔ پی ٹی آئی نے اپنی بقا کے لئے دو سے تین ناکارہ جماعتوں کو سہارا بنا رکھا ہے۔متحدہ، مسلم لیگ ق، جی ڈی اے اور بی این پی مینگل کی ناراضگی کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ تحریک انصاف کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک سازشی عناصر وں کا ٹولہ ہے جو سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ کسی بھی وقت ایک دوسرے کیخلاف بھی سازشیں کر سکتا ہے۔ ان خیالات کاا ظہارا نہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے اجلاس میں کا رکنان سے خطاب میں کیا، تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ عمران خان سازشی ٹولے کے سربراہ ہیں جو اپنے اقتدا ر کو بچانے کے لیئے کسی بھی سیاسی مخالف کے خلاف گھٹیا ترین اور گری ہوئی سازش بھی کر سکتے ہیں یا کرواسکتے ہیں۔

، تحریک انصاف سازشی عناصر کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو ملک وقوم دونوں کے لیئے خطرناک ہے اور دیمک کی طرح اس ملک کو چاٹ جائے گا، جیسے ہی ان لوگوں کو اپنا اقتدار خطرے میں نظر آتا ہے یہ لوگ سازشیں کر نا شروع کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو پھر سے متحدہ کے لوگوں کو خریدنے کے لیئے کراچی بھیجا گیا ان کا کام ہی خرید و فروخت ہے، جیسے یہ حکومت جہانگیر ترین کی خرید و فروخت کا حصہ ہے اس ہی طرح تمام حکومتی اتحادی بھی صرف اپنا بھاؤ بڑھانے کے لیئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں ان کا مقصد کبھی بھی عوام مفاد یا ملکی بہتری نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ یہ آٹا چور کچھ بھی کر لیں اقتدار کا وقت اب ان کو زیادہ مہلت نہیں دے گا، حکمرانوں میں جو تبدیلی کا خمار تھا وہ اب اتر چکا ہے، عوام اب روٹی کے ایک نوالے کو بھی ترس رہے ہیں، حقیقی تبدیلی لانے کے لیئے بلاول بھٹو سے زیاد ہ اچھا آپشن کوئی نہیں ہے، گھبرانے کا لفظ چھوڑ کر اب وزیراعظم نے عوام سے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے، حکمرانوں نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اورقبر کو بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کردیا ہے، شیخ رشید جیسے لوگ جس حکومت کا حصہ ہوں وہ حکومت بھلا کیسے چل سکتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھنی والی اور آئین پر پورا اترنے والی جماعت ہے، بلاول بھٹو نے بالکل سچ کہا ہے کہ حکومت نے چالیس لاکھ میٹرک ٹن گندم افغانستا ن بھیجی، ایم کیو ایم اور وفاق میں کبھی سندھ کو تقسیم کرنے کا سودا ہوا تو قبول نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1