حکومت سرکاری ہسپتالوں میں یوزر چارجزختم کرے، پروفیسر اشرف نظامی

حکومت سرکاری ہسپتالوں میں یوزر چارجزختم کرے، پروفیسر اشرف نظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حکومت پنجاب عام شہریوں اور مزدورں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں غیر ذمہ دارانہ روایہ اپنانے کی بجا ئے ان کے سماجی اور قانونی حقوق کی فراہمی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل اایسوسی ایشن کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے متحدہ لبیر فیدڑیشن کے چیئرمین محمد یعقوب کی سربراہی میں وفدسے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں مزدرو رہنماؤں چوہدری محمد یعقوب، حسن محمد رانا، پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے رہنماء محمد اکبر، شوکت علی چوہدری، حنیف رامے، محمد اکبر، نذیر شہزاداور الطاف بلوچ شامل تھے جبکہ پی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی،ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر نادر خان،ڈ اکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،اور ڈاکٹر عمران شاہ موجود تھے۔ مزدروں کے وفد نے سوشل سیکیورٹی میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو اول تو علاج معالجہ کی پوری سہولیات پہلے ہی سے میسر نہیں ہیں۔ اْس پر حکومت نے سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کو نجکاری کے ذریعے ساہوکاروں کے حوالے کرکے محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ پی ایم اے کے عہدیداران نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عوام، مزدروں اوران کے لواحقین کے علاج کی سہولیات کے لیے ان کی آواز میں لیبک کہیں گے، عہدیداران نے چیف منسٹر پنجاب، وزیر محنت وافرادی قوت،سیکریٹری لیبر، کمشنر سوشل سیکیورٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفورمسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں یوزر چارجز کو فوری ختم کر کے تمام طبی سہولیات کو فری کیا جائے اور ہسپتالوں میں پبلک پرائیوٹ کے نام پر فیسلٹیز ڈائیگناسٹک کو غیرقانونی طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا عمل بھی بند کیا جائے۔