ناقص انتظامات پر 3شادی ہال سیل20کو بھاری جرمانے15کو وارننگ

ناقص انتظامات پر 3شادی ہال سیل20کو بھاری جرمانے15کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں شہر کے مختلف شادی ہالوں کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 41 معروف شادی ہالوں کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر3 شادی ہال سیل جبکہ 20کو بھاری جرمانے اور 15کووارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کاکہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی روزانہ کی بنیادوں پر شادی ہالوں میں بچنے والے کھانوں کو ٹھکانے لگانے کا بھی نظام بھی وضع کر رہی ہے۔اضافی کھانا سٹور یا ضائع کرنے کی بجائے مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔