آٹے، گندم کا بحران حکومت کا خود پیدا کردہ ہے، پرویز ملک

آٹے، گندم کا بحران حکومت کا خود پیدا کردہ ہے، پرویز ملک

  



لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہا کہ آٹے اور گندم کا بحران حکومت خود پیدا کردہ ہے۔حکومت بتائے کی 40ہزارمیٹرک ٹن گندم پنجاب سے باہر کیوں بھیجی؟اس آٹے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے۔ ن لیگ کے پچھلے دس سالہ دور میں ایک دن بھی آٹے کا بحران پیدا نہیں ہونے دیا گیابلکہ تین سال تک سٹاک ہماری حکومت چھوڑ کر گئی،عوامم کو بتایا جائے کہ وہ سٹاک کہاں گیا،پہلے ہی گیس، بجلی، ادویات میں دو سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے وزراسیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کر رہے ملک پر ایک مافیا کی حکومت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کررتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، کرنل مبشر جاوید،میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حخومت سوائے سیاسی انتقام کے کچھ نہیں کر پا رہی، اگر بلا تفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں، ساری بیویوں اور سارے فارن اکاؤنٹس کو ڈکلیر کروائیں اصلی چور خود ہی پکڑا جائے گا جو بیس سال سے شور مچا رہا ہے اور دوسروں کو چور کہ رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1