معیار اور ذایقہ میں منفرد سمورمہ ریسٹورنٹ کا آغاز،مصباح ا لحق نے افتتاح کیا

معیار اور ذایقہ میں منفرد سمورمہ ریسٹورنٹ کا آغاز،مصباح ا لحق نے افتتاح کیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں ذائقہ اور معیار کے حوالے سے منفرد سمورمہ فوڈ پوائنٹ کی پہلی برانچ کا افتتاح ہو گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق نے برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرسہیل خاور، عمر مجیب شامی، عبدالصبور شیخ،علی مجیب شامی، عثمان مجیب شامی، فیصل مجیب شامی، ایثار رانا، میاں حمزہ کرامت ڈوگر، عامر خان، محب اصغر، محمود احمد،نوشاد احمد،منیب اصغر عابد حسین، آغا افتخار اورعدنان منظوربھی موجود تھے۔مصباح الحق نے برانچ کے افتتاح کے موقع پر دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹااور فوڈ پوائنٹ کا دورہ کیا۔ مصباح الحق اس موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔انہوں نے ڈیلی پاکستان ویب کو خصوصی انٹرویو بھی دیا۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری اچھے انداز میں جاری ہے۔ بنگالی ٹیم بی پی ایل کھیل کر آرہی ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اس لئے کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام کھلاڑیوں کی کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور کوشش ہے کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔سرفراز احمد کی ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں عدم شمولیت کے حوالے سے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان اچھا پرفارم کررہے ہیں۔ اسی لئے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے پی ایس ایل کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اس وقت سرفراز احمد،سلمان بٹ،کامران اکمل سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والا ہرکھلاڑی ہمارے پلان کا حصہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1