قومی دو لت لو ٹنے والو ں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا،شفیق ر ضا قادری

قومی دو لت لو ٹنے والو ں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا،شفیق ر ضا قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ قومی دو لت لو ٹنے والو ں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا، ہر سیاسی دور میں ملک قر ضو ں تلے دبتا چلا آ رہاہے جبکہ سیا ستدانو ں کے بینک بیلنس بڑھتے گئے، ملک اور قوم کی دو لت لو ٹنے والے تمام کرداروں کااحتسا ب ہو نا چاہیے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اگر احتساب انصا ف کے تقا ضو ں کے مطا بق ہو اوراحتسا ب ہو تا ہو ا نظر بھی آئے تو اس کے بہتر اور مثبت اثرا ت مر تب ہو تے نظر آ ئیں گے،اور ملک خو شحا لی کی طر ف جائے گا۔
اگراحتسا ب برائے نام ہو ا تو اس کے اثرات ملک اور قوم پر برے اثرات مرتب ہو نگے۔ انہو ں نے کہاکہ اگر بڑے مگر مچھ بہانے بنا بنا کراحتسا ب کے شکنجے سے نکلتے گئے تو عوام کااحتسا ب کرنے والے ادارو ں سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ انہو ں نے کہاکہ آ ج غر یب آ د می دوو قت کی رو ٹی سے تنگ ہے غر بت کی چکی میں پستی عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے دو سری طر ف قومی لٹیرے جیلو ں میں بھی فا ئیو سٹا ر ہو ٹلز جتنی سہو لتو ں میں احتسا ب اور محتسب کو منہ چڑھا رہے ہیں جو کہ حکومت اوردیگر ذمہ دار اداروں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے۔