پہلی ترجیح ٹی وی ہمیشہ سکرین ہوتی ہے،ہانی بلوچ
لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلہ میں شوبز میں بہت زیادہ مشکلات آگئی ہیں،اب ٹیلنٹ نہیں بلکہ سفارش کی بنیاد پر کام دیا جاتا ہے۔ہانی بلوچ نے کہاکہ مجھے مصنوعی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اس لئے میں اپنے کردار کو بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا خوش رہتی ہوں اورخوش رہنے والے لوگ بھی بے حدپسند ہیں،کسی بھی کردار کو نبھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہونا چاہیے۔ فلم ”دہلی گیٹ“اور”رنگ عشقے دا“میں منفرد اور اچھوتے کرداروں میں نظر آؤں گی۔ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور ہمیشہ پہلی ترجیح ٹی وی کی سکرین ہوتی ہے لیکن اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی۔