فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنیما گھر ٹیلس فری کئے جائیں،شوبز شخصیات

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنیما گھر ٹیلس فری کئے جائیں،شوبز شخصیات

  



  

لاہور (فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت کی بحالی باتوں سے نہیں عمل سے ممکن ہے اس وقت بہت فلمیں بن رہیں ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے عام طبقہ ٹکٹ خریدنے کی قوت نہیں رکھتا۔ہمیں اگر فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے تو حکوت کو سنیما انڈسٹری کو مکمل طور ٹیکس فری کرنا ہوگا کیونکہ عام آدمی ہی کی وجہ سے سنیما آباد ہوتے ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ دو سالوں کے دوران پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فلمی صنعت کی امیدوں کو بہت بڑھا دیا ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس عید پر ریلیز کی جانے والی فلمیں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گی ا س بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت فلم بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرنے والوں کی شدیدکمی ہے جس کے باعث فلموں کی زیادہ تعداد میں پروڈکشن نہیں ہورہی ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کو چین کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ فلمسازی کرنی چاہیے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافروکی سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان۔عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،عینی رباب،حمیرا اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ چین میں فلم باکس آفس دو ہزار بارہ میں سترہ ارب تھا جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں ساٹھ ارب نوے کروڑ یوان تک جا پہنچا۔ نئے عہد میں چین کی فلمی صنعت ترقی کے سنہرے دور میں داخل ہو چکی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ پورے چین میں فلم باکس آفس دو ہزار بارہ میں سترہ ارب تھا جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں ساٹھ ارب نوے کروڑ یوان تک جا پہنچا۔ فلمی صنعت میں چین دنیا کی دوسری بڑی منڈی ہے جب کہ ایک بڑا فلم ساز ملک بھی بن چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1