افغانستان طالبان نے امریکہ کا امن معاہدے سے قبل سیز فائر مطالبہ مسترد کر دیا

افغانستان طالبان نے امریکہ کا امن معاہدے سے قبل سیز فائر مطالبہ مسترد کر دیا

  



قطر(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے افغان امن مذاکرات کے دوران امریکہ کا سیز فائر کا مطالبہ مسترد کر دیا۔امریکی خبر رساں اد ا ر ے کے مطابق افغانستان میں امن کیلئے قطر میں امریکہ طالبان مذاکرات کے دوران امریکہ نے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا جسے طالبان کی جا نب سے مسترد کر دیا گیا۔مذاکرات کے حوالے سے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا بتانا ہے کہ بات چیت عمدہ رہی جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔ افغان امن مذاکراتی عمل سے باخبر ایک طالبان رہنما نے بتایا امریکہ چاہتا ہے طالبان مذاکرات کے دوران سیز فائر کا اعلان کریں مگر ہم نے سیزفائر کے اعلان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔طالبان رہنما کا کہنا تھا طالبان شوریٰ نے امریکہ سے امن معاہدہ کے بعد سیز فائرپر اتفاق کیا ہے اور معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے جرمنی میں ملاقات کریں گے۔افغان امن مذا کر ا ت میں طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی پیشکش کی گئی تھی جس پر امریکہ 10 دن کی جنگ بندی پر متفق ہو گیا۔ واضح رہے طالبا ن کی جانب سے جنگ بندی کی اپنی پیشکش پر مشتمل تحریری دستاویزات گزشتہ دنوں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ قطر کے دوران انہیں دی گئی تھی۔افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان اور امریکی نمائندوں کا اجلاس بدھ اور جمعرات کو دوحہ میں ہو گا۔

افغان طالبان

مزید : صفحہ اول