کرپشن داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو جواب

      کرپشن داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو جواب

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وطن جلدواپس آئیں،کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپ کی منتظر ہے۔شہزاد اکبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے آپ کی بھی آواز نکلی۔ عوام سمجھتے تھے آپ اب لندن کے ہو گئے۔ ویسے لندن میں ڈیوڈ روز آپ کی راہ تک رہا ہے۔ لگے ہاتھوں آپ اسے بھی گھسیٹ لیتے۔ کرپشن سے یاد آیا نثار گل (جی این سی) والا جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہے۔

شہزاد اکبر

مزید : صفحہ اول