وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، نعیم الحق

  وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، نعیم الحق

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کینسر کی وجہ سے کئی ماہ سے زیر علاج تھا تاہم اس ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، اگر اپوزیشن کی جانب سے صرف اشارہ ہوجائے تو حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات آئین کے تحت اٹھائیں گے، سیاسی اکابرین جس موضوع پر بھی بات کریں آئین کو ملحوظ رکھیں، وزیراعظم کی ایک ہی خواہش ہے سیاسی جماعتیں آئین کو سامنے رکھیں کیوں کہ ہم آئین کے تحت ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔اتحادیوں کے خدشات بجا ہیں لیکن انہیں بتانا ہے کہ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر بہت دوستانہ کرنیوالے تھے لیکن اپوزیشن کے احتجاج کے باعث وہ دوستانہ تقریر نہ کرسکے، اگر وہ کرلیتے تو آج حالات مختلف ہوتے، ہماری سیاست میں کچھ لو اور کچھ دو کا معاملہ رہتا ہے لیکن نواز شریف کے معاملے میں ’لو یا دو‘ کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ اول