ماحولیات کیلئے آواز بلند کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پذیرائی

  ماحولیات کیلئے آواز بلند کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پذیرائی

  



اسلام آباد(آئی این پی)ماحولیات کے لیے آواز بلند کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پذیرائی،عالمی جریدے ٹائم میگزین نے کور پیج پر دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ تصویر چھاپ دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ماحولیات سے متعلق ویژن کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔ ٹائم میگزین نے وزیراعظم کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصات میں شامل کر لیا۔ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کے لیے آواز بلند کرنے والے پانچ عالمی رہنماؤں میں شامل کیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی پارٹنرشپ سے عالمی جریدے نے عمران خان کیساتھ ساتھ جرمن چانسلر اینگلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر شائع کیں۔

پذیرائی

مزید : صفحہ اول