سوشل میڈیا پر آپریشن کلین اپ کی تیاری سائبر ایکٹ میں ترامیم کیلئے کمیٹی قائم

    سوشل میڈیا پر آپریشن کلین اپ کی تیاری سائبر ایکٹ میں ترامیم کیلئے کمیٹی ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گند پھیلانے والے ہو جائیں خبردار! سائبر کرائمز ایکٹ میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز روکنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے آپریشن کلین اپ شروع کرنے کیلئے تیاری کر لی ہے اور سائبر کرائم ایکٹ قوانین بدلنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز احسان صدیق کمیٹی کو کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کے باقی ممبران میں اے ڈی جی بشارت اور ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار احمد چوہان بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ڈائریکٹر لا طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سجاد علی خان کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی واٹس اپ، فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام سمیت 6 سوشل سائٹس کے عدم تعاون پر سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوائے گی۔

سوشل میڈیا آپریشن

مزید : صفحہ اول