عمران خان مافیا کو شکست دیکر رہیں گے: فردوس عاشق

عمران خان مافیا کو شکست دیکر رہیں گے: فردوس عاشق

  



سیالکوٹ(نیوزایجنسیاں)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے کے مطابق مافیا کو شکست دیکر رہیں گے،ماضی میں خزانے لوٹنے والے ہم سے 15ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں،عوام نے سیاسی بہروپیوں کو مسترد کرکے عمران خان جیسا احساس رکھنے والا لیڈرمنتخب کیا،دہائیوں تک ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ہم سے پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں بڑھی؟،لندن اور دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستان صرف سیاست کرنے آتے ہیں۔اتوار کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کرنے پر عوام کی مشکور ہوں۔فردوس عاشق نے کہا ہے کہ آٹے کے مصنوعی بحران پر ہیلپ لائن قائم کردی، مہنگا بیچنے والوں کیخلاف شکایت درج کروائی جاسکتی ہے، منفی پروپیگنڈے کی روک تھام بھی ضروری ہے، سندھ حکومت نے بروقت گندم کی خریداری نہیں کی،۔ حکومت 814فلور ملز کو گندم پر سبسڈی دے رہی ہے۔ ملز مالکان کو مہنگا آٹا فروخت کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے، مہنگائی میں جان بوجھ کر حصہ بننے والی مافیا کو شکست دینا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق فردوس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی سپلائی اور قیمتوں پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پنجاب میں آٹے کے مصنوعی بحران کا معاملہ دیکھنے کا ٹاسک ملا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈے کی روک تھام ضروری ہے، سندھ حکومت نے بروقت گندم کی خریداری نہیں کی۔سندھ حکومت کو چاہیے گندم کی سپلائی کے عمل کو تیز کرے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر فاسٹ ٹریک میکنزم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ قیمتیں جان بوجھ کر بڑھانے والوں کا سدباب ضروری ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیل پوائنٹس کے ذریعے قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کریں گے۔ پنجاب حکومت نے آٹے کی مہنگے داموں فروخت پر کریک ڈا ون کیا ہے۔ حکومت 814 فلور ملز کو گندم پر سبسڈی دے رہی ہے۔ ملز مالکان کو مہنگا آٹا فروخت کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے، مہنگائی میں جان بوجھ کر حصہ بننے والے مافیا کو شکست دینا ہوگی۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول