اقوام متحدہ کے اینٹی کرپشن کنونشن کے تحت نیب بدعنوانی کیخلاف فوکل ادارہ ہے: جاوید اقبال

  اقوام متحدہ کے اینٹی کرپشن کنونشن کے تحت نیب بدعنوانی کیخلاف فوکل ادارہ ہے: ...

  



اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کیلئے فوکل ادارہ ہے، نیب بدعنوانی کی روک تھام کیلئے بدعنوانی کی منفی اثرات سے آگاہی سمیت تمام اقدامات پر 2020ء میں بھی عملدرآمد جاری رکھے گا، پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مل کرکام کر رہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت سارک ممالک میں ان وجوہات کی بناء پر نیب کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ نیب کو سارک اینٹی کرپشن کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ جو کہ نیب کی کوششوں سے پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان اور چین نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مل کرکام کر رہے ہیں۔ پلڈاٹ،مشال پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ میں نیب کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔

چیئرمین نیب

مزید : صفحہ اول