شہزادہ ہیری اور میگھن سرکاری فنڈز وصول کرنا بند کردیں گے، بکنگھم پیلس

شہزادہ ہیری اور میگھن سرکاری فنڈز وصول کرنا بند کردیں گے، بکنگھم پیلس

  



لندن(آن لائن)برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن صف اول کی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے بعد اپنے ٹائٹل چھوڑ دیں گے اور سرکاری فنڈز وصول کرنا بند کردیں گے، یہ بات بکنگھم محل نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ محل نے کہا ہے کہ سسکز اب اپنے ایچ آر ایچ ٹائٹل مزید استعمال نہیں کریں گے کیونکہ وہ شاہی خاندان کے ورکنگ رکن نہیں رہے، محل نے مزید کہا ہے کہ جوڑی ماضی کے کچھ اخراجات واپس ادا کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔

بکنگھم محل

مزید : صفحہ اول