صوبہ بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل قائم

  صوبہ بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آن لائن)سرکاری محکموں سے متعلقہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل قائم کر دیا گیا‘ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد شہر کے صدر چوہدری محبوب عالم سندھو کو فیصل آباد ڈویژن کا چیئر مین جبکہ معروف کارو باری شخصیات میاں شکیل شہزاد کو ڈویژنل وائس چیئر مین کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں‘ فیصل آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل کا دفتر قائم کر دیا گیا ہے‘ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلقہ جائز شکایات کے ازالے کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کمپلینٹ سیل

مزید :

صفحہ اول -