ٹڈی دل حملے کی اطلاعات کے بعد مھکمہ زراعت الرٹ

ٹڈی دل حملے کی اطلاعات کے بعد مھکمہ زراعت الرٹ

  



لاہور(این این آئی) پنجاب میں فصلوں پرٹڈی دل کے حملے کی اطلاعات کے بعدتمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کرکے وفاقی حکومت کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کسانوں کو بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل پوری دنیا میں تقریباً پچاس ممالک کا مسئلہ ہے اور اس نے دوبارہ تیس سال بعد فصلوں پر حملہ کیا ہے جس کے تدارک کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سپرے کا استعمال کیا جارہا ہے۔گزشتہ دنوں اسی مہم کے دوران جہاز گرنے سے ایک پائلٹ اور انجینئر شہید بھی ہوئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب ور وفاقی حکومت کا ادارہ پلانٹ پروٹیکشن الرٹ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خود خصوصی طور پر اس بابت اپ ڈیٹ لے رہے ہیں اور محکمہ زراعت پنجاب ان کی خصوصی ہدایت پر کسانوں کوبھی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ٹڈّی دل کے حملے والے علاقوں بالخصوص ساہیوال،اوکاڑہ، پاکپتن سمیت جہاں بھی ٹڈی دل کے حملے کی اطلاعات ملی ہیں وہاں پر سرویلنس ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں متحرک کر دیا گیا ہے جو شکایت موصول ہونے پر سپرے کرنے کی ذمہ دار ہیں۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ فی الوقت کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماہرین کی رائے میں ٹڈّی دل ہجرت کے دوران مختلف علاقوں میں وقتی طور پر رکتا ہے بعد ازاں کُوچ کر جاتا ہے۔

مزید : کامرس